• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان فلم ’مہا بھارت ‘ بنانے کے خواہشمند

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان نے بالآخر اپنی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا کہ میرا خواب ہے کہ ایک دن فلم ’مہا بھارت ‘ بنائوں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نےکہا کہ فلم مہابھارت بنانا ایک بڑا خواب ہے اور میں پرعزم ہوں کی یہ میں کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلم سیکریٹ سپر اسٹار میں شکتی کمار کا کردار میری شخصیت سے بہت مختلف ہے، میرے لئے کریکٹر کے مطابق برتائو کرنا یا اسے محسوس کرنا ایک چیلنج تھا ۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ شکتی کمار کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے مزا آیا، یاد رہے کہ فلم سیکریٹ سپر اسٹار رواں ماہ کی 19 تاریخ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

تازہ ترین