وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی گٹھ جوڑ نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا ہے،ملک کو نظام اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔
نوشہرہ کے علاقے پبی میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ 2018ء کے انتخابات میں عمران خان کوکامیاب بناکر ملک کو بچایاجاسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ آج کے پی کے میں پولیس کو بااختیار بنا دیا جبکہ 35 لاکھ بچوں کو ٹاٹ سےاٹھا کر کرسیوں پر بیٹھا دیا ہے۔
پرویزخٹک نے یہ بھی کہا کہ اے این پی، پی پی اور ن لیگ اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ایم ایم اے نے اسلام کی پہلے کیا خدمت کی جو اب دوبارہ اتحاد کی باتیں ہورہی ہیں۔