• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو پاگل قرار دے دیا

لاہور(مانیٹر نگ سیل)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو پاگل قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہر بات پر خوش ہوتے رہتے ہیں، عمران خان 2018ء میں لندن میں اپنی سسرال میں ہوں گے، ہوسکتا ہے حسن اور حسین نواز سے ملاقات بھی کریں اور چائے بھی پیئں۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید راول پنڈی کا شیطان ہے، عدالت شیخ رشید کے خود ساختہ ترجمان بننے کا نوٹس لے۔ایک سوال پر رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان 2018ء کے انتخابی نتائج کے بعد سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے اور بقیہ زندگی اپنے سسرال برطانیہ میں گزاریں گے اورحسن ،حسین نواز کے ساتھ شام کو چائے پیا کریں گے۔ احتساب عدالت میں بدنظمی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ایک اوپن کورٹ ہے وہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے، ایک بڑا کیس چل رہا ہے تو وہاں سیاستدان اور وکیل سب ہی جائیں گے۔
تازہ ترین