• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، 2ایس ایچ اوزکو شوکازنوٹس ، 4 اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2ایس ایچ اوزکو شوکازنوٹس جاری کرنے اور 4 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیاہے، فاضل عدالت نے تھانہ گلگشت میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام اشفاق میں پی ایف ایس اے لیبارٹری رپورٹ پیش نہیں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو وضاحت پیش کرنےنیزتھانہ شاہ رکن عالم میں درج مقدمہ سرکار بنام ذیشان میں گواہوں کو پیش نہیں کرنے پر ایس ایچ اوکو شوکازنوٹس جاری کرنے اور طلبی کے باوجود بطورگواہ پیش نہیں ہونے پر سب انسپکٹر محمد لطیف اور کانسٹیبلوں محمد جمشید،ارشد محمود اور عنایت اللہ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری سکولوں کی جعلی کتابیں چھاپ کر فروخت کرنے کے 3 ملزموں زکریا ،ناصر حسین اورمحمدعارف کا3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے،سیشن جج نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے ملزم اعجاز کو 6 ماہ قید اور 50 ہزارروپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے،اسی طرح موٹرسائیکل چوری کے ملزم عمران محمودکو 6 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ اوتھانہ قادرپورراں کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی مسماۃ کوثر پروین نے درخواست دائر کی تھی ۔
تازہ ترین