ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد سے پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد پولیس ملازمین کے جائز مسائل سن کر ان کا حل نکالنا تھا ، آر پی او نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہانسانیت کی خدمت کر کے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ، اکثر اوقات ایسے بے شمار واقعات سامنے آتے ہیں۔جس میں کسی سائل یا ضرورت مند کو ہماری بروقت مدد کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر ہماری تھوڑی سی ہمدردی و کوشش سے کسی ضروت مند/حقدار کی تکلیف دور ہو جائے تو وہ تا عمر ممنون رہتا ہے خدا کا احسان ہے کہ جس نے ہمیں اس عظیم منصب پیشے سے وابستہ کیا ہے، ، آخر میں انہوں نے ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں سے آئے ہوئے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔