• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ، کمیٹی سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے مری میں یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔جس کے سربراہ چیئرمین پی اینڈ ڈی ہوں گے۔کمیٹی میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن،کمشنر راولپنڈی،سی ای او آئی ڈی اے پی اور ایک رکن کمیٹی خود نامزد کرسکے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کی جائے جس میں فزیبیلٹی اور دیگر امور کا احاطہ ہو۔
تازہ ترین