وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں دکھ صرف اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تواتنی اچھی بھی نہیں، ہمیں اب مایوسی کوامید میں بدلنا چاہیے، اتحاد سے ہی ہم نے ملک کی معیشت کا رخ موڑا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عسکری اور سول قیادت نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ملتی ہے، مثبت پہلوؤں کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے یک آوازہونا چاہیے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں ۔