• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات لبنانی و اسرائیلی سفیروں کے درمیان ہوں گے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کی میزبانی امریکا کرے گا۔

اس سے قبل لبنان کی جانب سے اسرائیل سے بات چیت کے لیے اپنا مندوب نامزد کر دیا گیا ہے۔

لبنان کے صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی قیادت سابق سفیر سائمن کرم کریں گے۔

سائمن کرم امریکا میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید