امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے۔
یہ بات برطانوی خبرایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں اور منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے تاہم وہ ابھی روانہ نہیں ہوئے۔
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی پاکستان جائیں گے۔