• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت پر شب خون نہیں مارنے دینگے،سراج الحق

مانسہرہ(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے،قادیانیوں کی وکالت بین الاقوامی سازش ہے، ملوث افراد کو فارغ کیا جائے، ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی مضمر ہے جو سیاست ، معیشت ، عدالت ، سماجی انصاف اور حکومت فراہم کرتا ہے یہ اللہ کا عطا کردہ ایک بے عیب نظام ہے آج کا نوجوان ڈگریاں رکھتے ہوئے بھی بیروزگاری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 436 افراد جن میں سیاستدان ، بیوروکریٹس اور دیگر لوگ شامل ہیں یہ سب پاناما میں شامل ہیں جو غریب لوگوں کی طرف سے بیرون ملک سالانہ 18بلین ڈالر جو محنت مشقت کی کمائی کرکے پاکستان بھیجتے ہیں یہ اسے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں۔ وہ مانسہرہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔
تازہ ترین