اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدر تو بن گئے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ پھر وزیراعظم بن سکیں گے ، اداروں کےتصادم سے ریاست کو خطرہ ہوتا ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں جمہوریت کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش کی ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت2016 سے تباہی کے دہانے پر ہے، ملک کا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ گیاہے۔