وزیر مملکت طلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول کر اور شور مچا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پاکستان کے عوام انھیں جان چکے ہیں، دوہزار اٹھارہ کے انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے عمران خان مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے سیاست کو گالی بنایا، وہ کرسی کی ہوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، عمران خان نواز شریف سے حسد کر کے وزیراعظم نہیں بن سکتے، آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار ہے، موجودہ حکومت کی محنت اور نواز شریف کے وژن کا ثمر ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص بحال ہو رہا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ پاکستان کو صرف عمران خان سے خطرہ ہے کیونکہ وہ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، پوری قوم جانتی ہے کون احتساب سے بھاگ رہا ہے اور کون عدالتوں سے مفرور ہے، کون اشتہاری ہے۔