حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے یکجا ہونا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مسائل کے حل‘ سندھ پر حق حاکمیت اور سندھ کے وسائل کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی‘ سندھ کے لوگوں کے لئے صرف صوفی ازم کے بجائے اپنے حقیقی مسائل کے لئے یکجا ہونا ناگزیر ہے۔