ملتان (سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی کی ڈیپوٹیشن کی مدت 18اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔وہ اگلی مدت کے لئے بھی امیدوار ہیں۔تاحال نئے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔پنجاب تعلیمی بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کےصدر ملک نثار احمد نے ایچ ای ڈی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکردگی کی بنا پر پروفیسرریاض ہاشمی کو اگلی مدت کےلئےبھی برقراررکھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین ریاض ہاشمی نے امتحانی نظام کو بہتر بنانے کیلئے تگ ودوکی ہےجس سے صورتحال کافی بہترہوئی ہے۔