عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم، احسن اقبال، خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا گینگ آف فائیو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکر کریں کہ ن لیگ والے نیب کورٹ کے جج کو اٹھا کر نہیں لے گئے۔
شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ احتساب عدالت کے باہر پنجاب کے پراسیکیوٹر نے ڈی ایس پی کوتھپڑ مارے، رانا ثناءاللہ جھوٹوں کا آئی جی ہے، 8 چمچے اور مالشیے بھی جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں۔