اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔سیاسی مخالفین جمہوریت کو کالا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ نگران جج کی موجودگی میں ہمیں انصاف نہ ملنے کا خدشہ ہے ، سپریم کورٹ ہماری نظر ثانی استدعا پر تفصیلی فیصلہ جاری کرے، نیب گواہو ں کو بولنے کا موقع نہیں دے رہی، کیا ریٹائرڈ جرنیلوں کو احتساب سے استثنیٰ حاصل ہے، عمران خان کو ہتھکڑیل لگا تے ہوئے ہاتھ کیوں کانپ رہے ہیں۔پیر کو دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار پر بطور وزیر خزانہ کوئی الزام نہیں ہے، یہ ابھی تک معلوم نہیں کہ اسحاق ڈار پر کونسا جرم ڈالنا ہے،جے آئی ٹی نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہیں، لیکن خط16اگست کو بھیجا گیا ، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر کردیا گیا، دستاویزات اب اکھٹی کی جاری ہیں۔