• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت ملتان نےملازمت سے برطرف 20 ملازمین کو شنوائی کیلئے 20 اکتوبر کو طلب کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سروسز ٹریبونل کے حکم پر محکمہ صحت ملتان نے 1997/98ء میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف 20 ملازمین کو ذاتی شنوائی کے لئے 20 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے ، برطرف ملازمین محکمہ صحت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے تحریری بیان جمع کرائیں گے ،جس کی رپورٹ سروسز ٹریبونل کو آئندہ سماعت پر پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین