ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکور ٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمدندیم فریدنے کہاہے کہ ہائیکورٹ ملتان بنچ سےتعلق رکھنے والے وکلاکو ہائیکورٹ کا جج تعینات کیاجائےاوراس کے ساتھ دیگر سہولیات میں بھی فوری اضافہ کیاجائےتاکہ فوری انصاف کی فراہمی مکمل ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزہائیکور ٹ بارمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زیر التواءمقدمات کی تعدادآسمان کو چھورہی ہے لیکن ججز اور عدالتی عملہ کی تعدادوسہولیات اس تناسب سے کم ہیں جس کی وجہ سے مقدمات کی فیصلے نہیں ہوپارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سرائیکی وسیب کے وکلاءمیں بے انتہاقابلیت موجودہے لیکن اس کے باوجود کافی عرصہ سے ججز تعیناتی میں اس خطے کے وکلاءکو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔