ملتان (سٹاف رپورٹر)) موسیٰ پاک ٹرین کو سمہ سٹہ سے راولپنڈی چلانے کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق پرائیویٹ بس مالکان نے موسیٰ پاک ایکسپریس کو راولپنڈی چلانے سے روکنے کے لئے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔واضح رہے کہ موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین نیوملتان اسٹیشن پر 2منٹ کے سٹاپ کے بعد خانیوال، شورکوٹ، فیصل آباد، وزیرآباد، جہلم سٹاپ سے راولپنڈی چلائی جانی تھی جس کو سمہ سٹہ اسٹیشن سے صبح 5بجے چلا کر 7بجکر 10منٹ پر ملتان اسٹیشن پہنچنے کے احکامات تھے۔