ملتان(سٹاف رپورٹر)کراچی ‘ملتان اور فیصل آباد کے درمیان چلائی جانے والی کارگو ایکسپریس ٹرین کا افتتاح رواں ماہ کے آخر میں ہوگا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔20بوگیوں پر مشتمل ٹرین کی7بوگیاں ملتان اور13فیصل آباد کے لئے ہوں گی کراچی سے ملتان سٹی کے لئے فی بوگی کرایہ90ہزار اور کراچی سے فیصل آباد کے لئے ایک لاکھ پانچ ہزار ہوگا۔مذکورہ ٹرین کی روزانہ آمدن19لاکھ95ہزار جبکہ ماہانہ چار کروڑ سے زائد ہوگی۔محکمہ ریلوے کو کراچی ‘ملتان اور فیصل آباد کے گودام کرائے پر دینے سے بھی لاکھوں روپے آمدن حاصل ہوگی،واضح رہے کہ یہ ٹرین ہفتہ میں 6روز چلا کرے گی۔