ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس آفس ریلوے ملتان میں سکیورٹی خدشات کے باعث غیرمتعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائدکردی گئی، ذرائع کے مطابق ڈی ایس آفس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیرمتعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی کے احکامات کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر غیر متعلقہ افراد گاڑیوں سمیت ڈی ایس آفس آنا معمول بنارکھا تھا جس کی وجہ سے گارڈز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔