• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا،ایاز صادق

لاہور(نمائندہ خصو صی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ، جون میں نگران حکومت بنے گی اور 2018ء کے عام انتخابات کے نتائج بھی سب کے سامنے ہوں گے ،ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے ، نواز شریف انشا اللہ جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی بلکہ قیام پاکستان سے ہماری حکومت کے آنے سے پہلے تک اتنے کا م نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے مدت پوری کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ۔ جہاں تک سیاسی عدم استحکام کی بات ہے تو یہ سلسلہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک چلا آرہا ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور جون میں نگران حکومتیں بنیں گی ۔ 2018ء میں بھی نتائج کارکردگی کی بنیاد پر آئیں گے جو سب کے سامنے ہوں گے۔
تازہ ترین