مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میٹرو بس غریب لوگوں کی عزت دار سواری ہے ،اسے جنگلا بس کہنے والے پشاور میں میٹرو نہیں چلاسکے۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے کی گئی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی ،جو لوگ پشاور میں میٹرو بس نہیں چلاسکے وہ لاہور میں اورنج لائن بھی بنتے دیکھیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست جذبے اور خدمت کا نام ہے ،غریب لوگوں کی عزت دار سواری میٹرو بس کو مخالفین نے بطور طعنہ جنگلا بس تک کہہ دیا ۔