• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،ایم کیو ایم کے قائد سے حسین حقانی سمیت مختلف شخصیات کی ملاقات

لندن ( جنگ نیوز) مختلف ممالک سے لندن کے دورے پرآئے ہوئے مختلف قومیتوں کے دانشوروں، صحافیوں، ڈاکٹروں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کے ایک وفد نے ایم کیوایم کے بانی و قائد سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں غیررسمی ملاقات کی۔ وفدمیں ا مریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی، بزرگ پشتون رہنما اجمل خٹک مرحوم کے صاحبزادے ایمل خٹک، فرحت تاج، معروف تجزیہ نگار دلاوراصغر، مہاجر ایکٹوسٹ ڈاکٹرسید ندیم،پختون ایکٹوسٹ جہانزیب، شاعر، ادیب اور تجزیہ نگار طاہراسلم گورا، ٹی وی تبصرہ نگار حلیمہ سعدیہ، کالم نگاروتجزیہ کار انیس فاروقی شامل تھے۔ وفدکے ارکان نے پاکستان کے حالات اورخطے کی صورتحال کے بارے میں کھل کرگفتگوکی۔
تازہ ترین