• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ملک بدر ہونیوالا ترک استاد ترکی میں گرفتار

استنبول ( آن لائن ) پاکستان سے ڈی پورٹ کیے جانے والے ایک ترک ماہر تعلیم کو اس کی بیوی سمیت ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ ترک ٹیچر لاہور میں قائم کئی پاک ترک اسکولوں کا سربراہ تھا۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان سے ڈرامائی طور پر غائب ہونے کے بعد اب کچماز اور اس کی بیوی کو ترکی میں حکام نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے بچے دادی دادا کے پاس ہیں۔ مسعود کچماز لاہور میں قائم پاک ترک اسکولوں کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ پاک ترک اسکولوں کے نٹ ورک پر مبینہ طور پر امریکا میں ایک جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔ ترک حکومت فتح اللہ گولن کی شدید مخالف ہے۔مسعود کچماز پر بھی جولائی سن دو ہزار سولہ میں ترک حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام بغاوت میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم اس ترک ماہر تعلیم نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔ پاک ترک اسکولوں نے بھی گولن کے ساتھ کسی قسم کی وابستگی سے انکار کیا ہے۔
تازہ ترین