• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ پو لیس کے ہا تھوں ارسلان مشتاق کے قتل کی مذمت

پشاور (لیڈٖی رپورٹر)چر چ آف پاکستان کے بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے چند روز قبل شیخو پو رہ پو لیس کے ہاتھوں ارسلان مشتاق کے قتل پر شدید تشویش کا اظہا ر کرتے ہو ئے پنجا ب حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکا روں کے خلا ف کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کی جائیں جبکہ عندیہ دیا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلا ف کار روائی نہیں کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہا ئوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا ئے اور اس دوران کو ئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تو اُس کی تمام تر ذمہ داری پنجا ب حکو مت پر عا ئد ہو گی ۔ اُنہوں نے گزشتہ روز پشاورکے ایک مقامی چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل جڑا ں منڈی ضلع شیخو پورہ کے رہا ئشی ارسلان مشتاق کی اپنے ہم جما عت کے ساتھ ہاتھا پا ئی ہو ئی تھی جبکہ اُس کے چچا جو کہ ایک پو لیس اہلکا ر ہے نے طیش میں آکر 9اکتوبر کو اپنے پیٹی بندبھا ئیوں کےذریعے ارسلا ن پر تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جا ن بحق ہو گیا جبکہ اس واقعہ کی مقامی پو لیس سٹیشن میں ایف آئی بھی درج کروائی مگر پو لیس مزکو رہ اہلکا روں کے خلا ف تا حال کو ئی کار روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی ‘ اُنہوں نے پنجا ب حکو مت سے مطا لبہ کیا کہایک ہفتہ کے اندر اندر واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلا ف کا روائی نہیں کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہا ئوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا ئے ۔
تازہ ترین