• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا،محمود اچکزئی

اسلام آباد (این این آئی) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ،کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا، ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے،جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں جھگڑے کے آخری دور میں ہیں جو ادارہ اپنی حدود سے نکلے گا وہ آئین کے خلاف کام کرے گا ۔ایک گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی دھرنا دینا چاہے تو دیتا رہے ہم وفاق اور آئین کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین کی بالا دستی پریقین رکھتا ہے اس کا ساتھ دیتے رہیں گے ،کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا ، ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں جھگڑے آخری دور میں ہیں ، جو ادارہ اپنی حدود سے نکلے گا وہ آئین کے خلاف کام کرے گا۔
تازہ ترین