• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرد جرم عائد ہونا روشن فیصلہ ہے ،شیخ رشید

Indictment Shining Example Of Rule Of Constitution Law Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہونا روشن فیصلہ ہے ۔ فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہےکہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد شیخ رشید نے میدیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس اپنی صفائی میں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی عدالت پر تنقید نہیں کی اور نیب کی کارروائی پر کوئی شبہ نہیں، ابھی تو پلوں سے پانی گزرنا باقی ہے، یہ ہماری لوٹی ہوئی دولت ہمیں ہی دکھاتے ہیں، عدلیہ فیصہ نہ کرتی تو ملکوں میں خانہ جنگی ہوتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، جو مشرف کے ساتھ بک سکتے تھے وہ (ن) لیگ کے لیے بھی بک سکتے ہیں، اس وقت شہبازشریف کے لیے سنہری موقع تھا لیکن اس کے باوجود ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف فوج کے خلاف زبان استعمال کررہے ہیں اور وہ اپنے بغیر کسی الیکشن پر یقین نہیں رکھتے جب کہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس پر کسی نے نہیں کہا کہ ججوں نے غلط فیصلہ کیا۔

تازہ ترین