• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی گول کیپر کےکوچ سعید خان پر الزامات

Pakistan Women Hockey Team Goal Keeper Blame Coach For Physical Harrsasment

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی گول کیپر سعیدہ سعدیہ نے ٹیم کوچ پر جسمانی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے منسٹر اسپورٹس کو خط لکھ دیا، کوچ سعید خان نے الزامات کی تردید کردی ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی گول کیپر سعیدہ سعدیہ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد کوچ پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں حراساں کیا، سعیدہ سعدیہ نے پنجاب کے منسٹر یوتھ اینڈ اسپورٹس جہانگیر خانزاہ کو خط لکھا ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کوچ نے رات میں ان کے کمرے میں آئے اور انہیں دوپٹے سے باندھ دیا اور تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ۔

دوسری جانب سعید خان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا۔

پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کل ایشیاء چیلنج کپ میں شرکت کیلئے برونائی روانہ ہوگی، پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر کا کہنا ہے کہ سعیدہ سعدیہ کے الزامات درست نہیں وہ اس واقع کی چشم دید گواہ ہیں ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتان اور منیجر نے بھی کوچ سعید خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گول کیپر کے الزامات غلط ہیں ۔

 

 

 

تازہ ترین