اسٹاک ہوم(نیوز ایجنسیز) پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کے ساتھ کوارٹر فائنل میں اطالوی جوڑی فابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی کو شکست دی ، ان کی فتح کا اسکور 7-5 اور7-5 رہا۔قبل ازیں پہلے مقابلے میں انہوں نے امریکا کے نکولس مونرو اور آسٹریلیا کے جون پیٹرک اسمتھ کو مات دی تھی۔