کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو سپر فور مر حلے میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ بھی جیتنے میں کام یاب نہ ہوسکی جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں، جمعرات کو جنوبی کوریا کے خلاف میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، اس مر حلے میں پاکستان کو پہلے میچ میں ملائیشیا کے خلاف ناکامی اٹھانا پڑی تھی، کوریا کے خلاف میچ میں 15 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو ابتدائی تین کوارٹرز تک برقرار رہی، چوتھے اور آخری کوارٹر میں کورین کھلاڑی نامیانگ لی نےمقابلہ برابر کر دیا۔ جمعرات کو دوسرے میچ میں بھارت نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا، جنوبی کوریا کے خلاف اس کا میچ ایک ، ایک گول سے برابر رہا تھا۔