• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے ٹی 20انٹرنیشنل،پائی کرافٹ آئی سی سی ریفری مقرر

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے انعقاد کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر آئی سی سی میچ ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ کی تقرر ی ہوئی ہے۔ پائی کرافٹ دونوں ٹیموں کے ساتھ 29اکتوبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں میزبان ملک کے امپائروں تقرری ہوتی ہے۔ سری لنکا بورڈ کے صدر سوماتھی پالا کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدعو کیا ہے۔ 29کی شام قذافی اسٹیڈیم میں میچ ہوگا جبکہ صبح لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں بھارتی وفد نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
تازہ ترین