کیف (جنگ نیوز)یوکرین میں خاتون ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا کر 5افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا،پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی بھیڑ میں جاگھسی ۔ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ گاڑی سے لوگوں کو جان بوجھ کر کچلا گیا یا یہ واقعہ محض حادثہ تھا۔