عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے لیے اگر یہ انصاف کا خون ہے تو پھر ان کی سیاست کا بھی خون ہوگیا۔
جیو پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پورا ن لیگ جوگرز پہنے بیٹھا ہے،دیکھنا ہے کہ ن لیگ کے 40 ارکان اسمبلی جو جوگرز پہن کر بیٹھے ہیں یہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنا دل بڑا کرے تو پنجاب میں بہت سے پیپلزپارٹی والے بھی جوگرز پہنے تیار بیٹھے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا کردار دیکھ رہا ہوں لیکن پنجاب میں نہیں۔