• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسپتال کے باہر بچے کی پیدائش، ڈائریکٹر ایمرجنسی معطل

Denied Entry Woman Gives Birth Outside Lahore Hospital

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے معاملے پر وزیر صحت نے اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کو معطل کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے گنگا رام اسپتال کا دورہ کیا ہے اور واقعے پر ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کردیا ہے، خواجہ سلمان کہتے ہیں اسپتال میں مستقل ایم ایس کی تقرری کر دی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انہوں نے معاملے کی انکوائری کےلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کل تک ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا،کمیٹی مریضہ اور اس کی فیملی کا بیان قلمبند کرے گی۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ چہل قدمی کے دوران خاتون نے بیٹے کو جنم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کا بہت رش ہے۔خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹروں نے زچہ کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین