ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنے شوق کی خاطر جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورایسے خطرناک لیکن حیران کن اسٹنٹ پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
اب ذرا اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے ورزش کرنے کا انوکھا انداز اپنایا اور الٹے رکھے اسٹول پر اپنا توازن بر قرار رکھتے ہوئے انگوٹھوں سے پش اپس کرنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین کو حیران کرڈالا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس باہمت باڈی بلڈر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔