پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول اور زرداری سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، آج نظریئے کی نہیں زر اور زرداری کی سیاست ہے۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دیوالی کی خوشی میں شامل ہونے ملتان سے آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں آپ کے پاس دو راستےہیں،شاایک راستہ خاموشی، دوسرا ناانصافی کو قبول نہ کیا جائے،ظالم کےخلاف کھڑا ہوناہوگا،ناانصافی کے خلاف علم بلند کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ وہ جنکےپاس پائوں میں جوتےنہیں تھے، آج و ہ بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتےہیں، موجودہ پیپلزپارٹی کی سوچ ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سےالگ ہے۔