کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین چیلنج ہاکی کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم برونائی روانہ ہو گئی۔ روانگی سے قبل کھلاڑیوں نےکپتان رضوانہ یاسمین کی قیادت میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔ یہ چیلنج کپ 22 سے29 اکتوبر تک برونائی دارالسلام میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے خواتین کی قومی ہاکی ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے واپڈا کی کھلاڑی رضوانہ یاسمین کو کیش ایوارڈ بھی دیا۔ رضوانہ یاسمین کو 2016میں تھائی لینڈ میں کھیلے گئے ایشین خواتین ہاکی کپ کی بہترین گول کیپر قرار دیا گیا تھا۔