ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز ملتان سید حیدر گردیزی کو ڈائریکٹر کالجز ساہیوال کا اضافی چارج سونپ دیا ہے،اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیئےگئے،واضح رہے کہ ڈاکٹر تنویر کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز ساہیوال کے عہدےکا چارج لینے سےمعذرت کرنے پر یہ سیٹ خالی تھی۔