ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گوجرانوالا میں والد کی تحویل سے برآمدہونے والی خاتون کوواپس والدکےساتھ بھجوانے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت میں ڈی جی خان کی یاسمین مائی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کی سہیلی طاہرہ کو اس کے والدین نے گھر میں محبوس کررکھاہے ،فاضل عدالت کے حکم پر پولیس نے محبوسہ کو گوجرانوالاسے برآمدکرکے عدالت پیش کیااوربیان دیا کہ درخواست گذارکااپناکردارمشکوک ہے جو 3 بچوں کے بعداپنے خاوندسے علیحدگی اختیارکر کےایک نامحرم کے ساتھ رہائش پذیرہے ،جس پر عدالت نے محبوسہ کو والدکے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کی ہدایت کی جس کے بعد محبوسہ خاتون نے پولیس کےبیان کودرست قراردے کرواپس والدکے ساتھ جانے کا بیان دیاہے۔