لاہور(مانیٹر نگ سیل) پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔