• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو ، معذور خواتین کے درمیان مقابلہ حسن

مقابلہ حسن تودنیا بھر میں منعقد کیے جاتے ہیں لیکن روس میں وہیل چیئرپر موجود معذور خواتین کے د رمیان ایک منفرد مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔

دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے تیسرے سالانہ مس انڈیپینڈنس نامی اس مقابلہ حسن کی خاصیت یہ تھی کہ اس میں شریک تمام خواتین چلنے پھرنے سے معذوری کے باعث وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور تھیں ۔

بیوٹی کانٹیسٹ میں20سال کی 40خواتین نے حصہ لیا جن کے درمیان ذہانت سے لیکر ڈانس وگلوکاری اور تلوار بازی کے مقابلے کروائے گئے۔

شارٹ لسٹ ہونیوالی بارہ معذورخواتین کے درمیان ہونے والایہ مقابلہ حسن سب سے دلکش قرار دی جانیوالی خاتون نے جیتتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو جسمانی کمزوری کبھی آڑے نہیں آسکتی ۔

اس منفرد مقابلے کا مقصد معذور افرادکی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دینا تھا۔

 

تازہ ترین