افریقی ملک نائجر کے جنوب مغربی حصے کے تِلابیری علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار مارے گئے ۔
نائجر کے وزیر داخلہ محمد بازُوم نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افراد پک اپ ٹرکوں پر سوار تھے۔ حملہ مغربی نائجر میں مالی کی سرحد کے قریب واقع ایک پولیس مرکز پر کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور شورش زدہ ملک مالی سے آئے تھے۔ نائجر کا تِلابیری کا علاقہ شورش زدہ قرار دیا جاتا ہے۔