سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کی وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے مبارک باد اور نیک تمناؤں پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اینڈی برنہم نے حوثی ملیشیا کے حملوں اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کو درپیش خطرات کی مذمت کی۔
انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔