لندن (صباح نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک نئے اسیکنڈل میں پھنس گئے۔ اسکول ٹیچر نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام لگا دیا۔ اسکول ٹیچر صوفیہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر خان انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھیجتے رہے اور ویڈیوز بھیجنے کا بھی کہتے رہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اپنے ایک پیغام میں انہیں بتایا کہ وہ فریال مخدوم کے پلاسٹک سرجری کے شوق سے تنگ آگئے تھے اور عامر نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کا جنونی قرار دیا۔ میڈیا کے مطابق باکسنگ کے سلور میڈلسٹ عامر خان اور اسکول ٹیچر صوفیہ کی ملاقات ایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی۔