• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کے معاملات میں سرکاری مداخلت ختم کی جائے، شاہ جہان بلوچ

Football Matters Should Free From Government Interfere Shah Jehan Baluch

رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں فٹ بال کی سرگرمیاں فیفا قوانین کے مطابق ہورہی ہیں اور وہاں کسی بھی حکومتی ذمہ دار کو دنیا کے سب سے بڑے کھیل میں مداخلت کی اجازت نہیں۔

لیکن بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں حکومتی کارندوں کی براہ راست مداخلت کے باعث فیفا نے پاکستان فٹبال پر عالمی مقابلوں میں حصہ لینے سے معطل کردیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فٹ بال ہائوس اور دیگر معاملات کا قبضہ فوری طور پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حوالے کرکے پاکستانی فٹ بال کو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے راستہ ہموار کیا جائے۔

اس موقع پر سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان میں فٹ بال تباہی کے دہانے پر ہے اسے مکمل تباہی سے بچانے کیلئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا اور اداروں سے حکومتی دبائو کو ختم کرنا ہوگا۔

تقریب میں سینیٹر مرزا اختیار بیگ، خالد تنولی، رحیم بخش، عبید اللہ، عثمان شاہ، سلیم پٹنی اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں نیشنل فائٹر ریلوے گرائونڈ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کیماڑی محمڈن نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلشن اتحاد ایف سی کوصفر کے مقابلے میںایک گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین