• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام،3 ملزمان گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس نے مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناکر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گوشت کی فروخت کی چھٹی والے دن پیرجوگوٹھ کے علاقے سے مردہ بھینس کو ذبح کرکے مال بردار گاڑی پر سکھر کی گوشت مارکیٹ میں منتقل کیا جارہا تھا کہ اطلاع پر پولیس نے لینس ڈاؤن برج کے قریب کارروائی کی اور مردہ بھینس کو تحویل میں لیکر 3ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سی سیکشن منتقل کردیا۔ تھانہ سی سیکشن پولیس کے مطابق مردہ بھینس کی اطلاع پر کارروائی کرنے کے بعد بھینس کو تحویل میں لے لیا گیا تھا جس پر وٹرنری ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئیں، وٹرنری ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد بتایا کہ بھینس کو زندہ حالت میں ذبح کیا گیا ہے، جس پر حراست میں لئے گئے افراد کو چھوڑ کر بھینس کا گوشت ان کے حوالے کردیا ۔ ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں کافی عرصے سے مردہ، لاغر اور بیمار جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ 
تازہ ترین