اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے، وزیرخزانہ کے وکیل نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جس پرمنگل کو جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔