• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر بھارتی ریاست گجرات میں روڈ شو کے دوران ایک خاتون نے چوڑیاں دے ماریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے مودی پر چوڑیاں اس لیے پھینکیں کیونکہ گجرات کے وزیراعلیٰ این جی او میں کام کرنے والی خواتین کو کم ازکم 45 ہزار روپے اجرت دینے پر راضی نہیں ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دن پہلے مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے لیے گجرات میں تھے، نریندر مودی ایئرپورٹ کے سفر کے دوران عوام کو ہاتھ ہلارہے تھے اتنے میں خاتون نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے وہاں سے چلے گئے جب کہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین