کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق قومی چیمپئن مہوش چشتی نے نمبر پانچ سیڈ خنشاء بابر کو شکست دیکر صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ سے باہر کردیا۔ پی ٹی ایف کمپلکس میں بدھ کو مہوش نےماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی خنشا بابر کو زیر کرلیا۔ کوارٹر فائنل میں مہوش کا مقابلہ اشنا سہیل سے ہوگا جنہوں نے شاہدہ بادشاہ کو بآسانی شکست دی۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں نمبر پانچ سیڈ مزمل مرتضیٰ نے نمبر تین ہیرا عاشق کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ ٹاپ سیڈ عقیل خان نے عثمان رفیق کو شکست دی۔مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنلز عقیل خان اور ہیرا عاشق، مزمل اور مدثر، عبدالحیدر اور احمد چوہدری اور ایم عابد اور عثمان رفیق کی جوڑیاں کامیاب رہیں۔